شاہ رخ اور کاجول طویل عرصے بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

فلم ساز کرن جوہر کے پروجیکٹ ’’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ میں شاہ رخ خان اور کاجول ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے


ویب ڈیسک April 30, 2022
کرن جوہر کی فلم میں شوٹنگ ممبئی میں ہوگی (فوٹو، فائل)

کراچی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور اسٹار اداکارہ کاجول طویل عرصے بعد ایک ساتھ فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی میں شاہ رخ اور کاجول نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے خود کو کامیاب جوڑی کے طور پر ثابت کیا، دونوں کی جوڑی نے بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں جن میں مشہور زمانہ رومانوی فلم''دل والے دلہنیا لے جائیں گے''، ''کرن ارجن'' اور ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' شامل ہیں جنہیں شائقین نے بے حد پسند کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ''روکی اور رانی کی پریم کہانی'' میں شاہ رخ خان اور کاجول بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جبکہ اس پروجیکٹ میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نبھائیں گے۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان اور کاجول خصوصی کردار کے ساتھ مذکورہ فلم میں نظر آئیں گے۔ ممکنہ طور پر اس فلم کی شوٹنگ ممبئی میں ہوگی۔

دوسری جانب فلمی مداح ماضی کی بہترین جوڑی کو ایک ساتھ بڑی اسکرین پر پھر سے دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

مقبول خبریں