ماہرہ کو سزا کے طور پر’میرے پاس تم ہو‘ میں کاسٹ نہیں کیا، خلیل الرحمٰن

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2022
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان  کے مشہور ڈرامہ نگار خلیل  الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ماہرہ کو پاداش میں مشہور ڈرامے اور فلمیں نہیں دیں۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے خلیل  الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ وہ ماہرہ کواگلے چند دنوں میں  معاف کرنے والے ہیں کیونکہ ماہرہ نے ان کی زندگی پر بنا سیریل کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ماہرہ اور میرا بڑا عزت والا رشتہ تھا مگر ماہرہ نے بیوقوفی کردی  جب  ماروی سرمد والا معاملہ ہوا تو  دوسرے دن اس نے ایک گندا اور گھٹیا ٹائٹ کردیا اُس  پاداش میں اسے ’میرے پاس تم ہو‘ ملا اور نہ ہی  ’لندن نہیں جاؤں گا‘ملی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں ماہرہ ہوتی اگر اس نے یہ گنا ہ نہ کیا ہوتا  اور بھی بہت سی غلطیاں تھیں‘۔

یاد رہے کہ لچھ دن قبل ماہرہ خان نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جو کچھ بھی انہوں نے ڈراما ساز خلیل ارحمٰن قمر کے خلاف کہا، دراصل اس کی قیمت انہوں نے اپنے کام سے ہاتھ دھونے کی صورت میں چکائی اور ان کی بولنے کی وجہ سے وہ کام سے محروم ہوئیں۔

خیال رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والے ایک ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس پر شوبز شخصیات نے ڈراما نگار پر خوب تنقید کی تھی جس میں ماہرہ خان بھی شامل تھیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔