ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنل میں کون سی ٹیم کس کے مدمقابل آئے گی

پہلا سیمی فائنل 9 جبکہ دوسرا 10 نومبر کو کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک November 06, 2022
پہلا سیمی فائنل 9 جبکہ دوسرا 10 نومبر کو کھیلا جائے گا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ٹی20 ورلڈکپ میں ٹاپ ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا، سنسنی خیز میچز کے بعد گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جبکہ گروپ بی سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ٹاپ فور ٹیموں کے مابین پہلا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 9 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، یہ میچ ایڈیلیڈ میں منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ؛ بنگلہ دیش کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

میگا ایونٹ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو دونوں جیتنے والی ٹیمیں کھیلیں گی، دفاعی چیمپئین آسٹریلیا پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔

مقبول خبریں