بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا

ویب ڈیسک  جمعرات 9 فروری 2023
 (فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

ممبئی: بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں سال 14 فروری (Cow Hug Day) کے طور پر منائیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس میں  بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے بجائے ’گائے کو گلے لگانے کے دن‘ کے طور پر منائیں۔

بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ کے مطابق گائے بھارت کی ثقافت اور دیہی معیشت کا حصہ ہے جبکہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں گائے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔

fd

سوشل میڈیا پر بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ کی اس اپیل کے خوب چرچے  ہورہے ہیں ٹوئٹر پر ویلفیئر بورڈ کی اس اپیل  کو لے کر صارفین میں  طنزو مزاح اور میمز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے  اینیمل ویلفیئر بورڈ پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ اس ویلنٹائنز ڈے پر اکیلے ہیں تو بھارتی حکومت آپ کو گائے کو گلے لگانے کا مشورہ دے  رہی ہے‘۔

 

d

ایک ٹوئٹر صارف نے سوال کیا کہ ’یہ بتائیں گائے  کو کیسے پتہ چلے گا کہ ہم اسے گلے لگانے آرہے ہیں اور اس میں گائے کی مرضی شامل ہوگی یا نہیں؟

ii

تاہم  بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ کا کہنا ہے کہ 14 فروری  گائے کو گلے لگانے کو دن  کے طور پر منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ بھارت سے ’لڑکا لڑکی کی محبت کے اظہار‘ کے مغربی کلچر کو کم کیا جائے اور لوگوں کو مقامی ثقافت کی جانب راغب کیا جائے۔

واضح رہے کہ اینیمل ویلفیئر بورڈ بھارت  کی وزارت برائے فشریز کے تحت کام کرتی ہے جس کی ذمہ داریوں میں جانوروں کا تحفظ اور ان کی اہمیت کے بارے میں شعور اُجاگر کرنا بھی شامل ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔