محکمہ داخلہ کے پی نے پی ٹی آئی مظاہروں کی رپورٹ جاری کردی
صوبے کے مختلف علاقوں میں مظاہرین نے 12 سرکاری گاڑیوں سمیت 17 گاڑیوں کو آگ لگائی ۔
خیبرپختونخوا میں دو روز سے جاری پر تشدد مظاہروں کے دوران پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
صوبے میں اب تک 679 گرفتار کر لئے گئے 15 سرکاری عمارتیں دوران احتجاج جلا دی گئیں محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے رپورٹ جاری کر دی ۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق پختونخوا میں منگل اور بدھ کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے 139 مقامات پر سڑکوں کو بلاک کیا
پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران 659 افراد کو حراست و تحویل میں لیا گیا ، مظاہروں میں پانچ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 58 پولیس اھلکاروں سمیت تین سو افراد زخمی ہوگئے ۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران صوبے کے 13 سرکاری عمارتوں سمیت مجموعی طور پر پندرہ املاک کو نذر آتش کر دیا گیا ، صوبے کے مختلف علاقوں میں مظاہرین نے 12 سرکاری گاڑیوں سمیت 17 گاڑیوں کو آگ لگائی ۔
ریڈیو پاکستان پشاور ، نادرا میگا سنٹر ، پولیس چوکیاں اور دیگر کئی عمارتوں اور دکانوں سے چوری کی گئی ، تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں میں 58 پولیس اہلکاروں سمیت 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔