نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان

ویب ڈیسک  جمعـء 26 مئ 2023
چھٹیاں گزارنے کے لیے بھی بیرون ملک نہیں شمالی علاقہ جات جاؤں گا،عمران خان:فوٹو:فائل

چھٹیاں گزارنے کے لیے بھی بیرون ملک نہیں شمالی علاقہ جات جاؤں گا،عمران خان:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں۔ ملک سے باہر میرا کوئی بیرون ملک بینک اکاؤنٹ تک نہیں ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ان وجوہات کی وجہ سے میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اگر کبھی چھٹیوں پر بھی جانا ہوا تو پاکستان کے شمالی علاقوں میں جاؤں گا جو دنیا میں میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔