11 سالہ بیٹے کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار

ملزم نے گھریلو ناچاقی پر بیٹے کو قتل کیا، پولیس


ویب ڈیسک June 01, 2023
واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:فائل

گوالمنڈی میں 11 سالہ بیٹے کو قتل کرنے والے سفاک باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 11 سالہ اذان اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا۔ لڑکے کی والدہ گمشدگی کی رپورٹ پر درج کروائی تھی جس کے بعد ایس پی سٹی کی ہدایت پر لڑکے کی تلاش کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

گوالمنڈی پولیس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ کے مرکزی ملزم رفیق کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنے بیٹے کو قتل کیا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں