پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی میں کمی پر غور

بجٹ میں10تا50فیصدکمی،چھوٹی کاروں کیلیے نیاٹیرف متعارف کرانے کی تجویز،آٹوانڈسٹری کی طاقتور لابی مخالفت کررہی ہے،ذرائع


Numainda Express May 06, 2014
بجٹ میں 10 تا 50 فیصد کمی، چھوٹی کاروں کیلیے نیا ٹیرف متعارف کرانے کی تجویز، آٹو انڈسٹری کی طاقتور لابی مخالفت کررہی ہے، ذرائع فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2014-15 کے وفاقی بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں کمی کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے ۔

تاہم آٹوانڈسٹری کی طاقتور لابی آٹومینوفیکچررز کی اجارہ داری بچانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے تاکہ بجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی نہ ہوسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آٹو انڈسٹری کی اجارہ داری ختم کرنے کیلیے کاروں کی درآمد پر عائد ڈیوٹی 10 سے 50 فیصد تک کم کرنے کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے تاہم حکومت کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت بجٹ میں 800 سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی درآمد پر کسٹمزڈیوٹی میں 10 سے 50 فیصد کمی جبکہ 800 سی سی تک کی چھوٹی کاروں کے لیے نیا ٹیرف متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے، البتہ 3 سال سے پرانی کاروں کی درآمد پر پابندی برقرار رکھنے کی تجویز زیر غور ہے اور اس میں مزید توسیع کا امکان نہیں ہے۔

مقبول خبریں