جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی 45 ہلاکتیں

حادثے میں صرف 8 سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا


ویب ڈیسک March 29, 2024
مسافر بس پُل کے بیریئر توڑتے ہوئے نیچے جا گری، فوٹو: رائٹرز

جنوبی افریقا کے شمالی صوبے لیمپوپو میں مسافر بس بیریئرز کو توڑتے ہوئے پُل سے نیچے جاگری اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسٹر کی تقریب شرکت کے لیے زائرین بوٹسوانا سے لمپوپو کے ایک قصبے موریا کے ایک مذہبی مقام پر جا رہے تھے اور مماتلاکالا میں حادثے کا شکار ہوگئے۔

جنوبی افریقا کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور بیریئرز توڑتے ہوئے پُل سے نیچے جا گری۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ زمین گرتے ہی بس میں آگ بھڑک اُٹھی اور زخموں سے چُور مسافروں کو بس سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ 45 مسافر جل کر ہلاک ہوگئے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ حادثے میں صرف ایک 8 سالہ بچہ بچ گیا جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں