ہیمیش ریشمیا کی فلم 'بیڈاس روی کمار' نے جنید خان کی'لوویاپا' کو پیچھے چھوڑ دیا

اگر یہی رفتار برقرار رہی تو یہ فلم 2025 کی بڑی بلاک بسٹرز میں شامل ہو سکتی ہے


ویب ڈیسک February 07, 2025

ہیمیش ریشمیا کی نئی ایکشن فلم 'بیڈاس روی کمار' ایڈوانس بکنگ میں دھوم مچا رہی ہے۔ 

فلم نے جمعرات شام 5 بجے تک ملک کے تین بڑے سنیما چینز – پی وی آر، آئینوکس اور سنی پالس – میں 30,000 ٹکٹیں فروخت کر دی ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ تعداد 45,000 ٹکٹوں سے تجاوز کر جائے گی۔

یہ فلم 2025 کی سب سے بڑی سرپرائز ہٹ ثابت ہو سکتی ہے۔ فلم کی زبردست ٹریلر ریلیز اور مشہور گانے 'تاج محل' کی کامیابی نے اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔

فلم 'بیڈاس روی کمار' اپنے مقابلے 'لوویہ پا' سے کہیں آگے نکل چکی ہے، جس نے جمعرات 5 بجے تک صرف 4500 ٹکٹیں فروخت کی ہیں۔

ٹریڈ تجزیہ کاروں کے مطابق، فلم پہلے دن 5 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کر سکتی ہے، جو کہ محض 20 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنی فلم کے لیے زبردست آغاز ہوگا۔

یہ کامیابی فلم کے لیے ایک بڑی جیت مانی جا رہی ہے اور اگر یہی رفتار برقرار رہی، تو یہ فلم 2025 کے بڑے بلاک بسٹرز میں شامل ہو سکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں