کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کتنا امکان ہے؟

شہر قائد میں موسم خشک اور مطلع ابر آلود رہےگا


ویب ڈیسک February 24, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد کے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کردی گئی۔

شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ اگلے 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

اسی طرح آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک جب کہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں  اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مقبول خبریں