فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین اور انتہائی متاثر کن شخصیت ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

میری موجودہ دور میں بڑی کامیابی پاکستان بھارت جنگ رکوانا ہے، ٹرمپ


ویب ڈیسک June 25, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل کی تعریفوں کے گن گانے لگے ہیں اور انہوں نے سید عاصم منیر کو بہترین و انتہائی متاثر کن شخصیت قرار دیا ہے۔

دی ہیگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتوں کے حامل ممالک ہیں اور ان کے درمیان جنگ کو امریکا نے رکوایا۔

انہوں نے کہا کہ میری موجودہ دور کی بڑی کامیابی پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوانا ہے، میں نے دونوں ممالک کو فون کر کے کہا تھا کہ جنگ ختم کرو ورنہ امریکا آپ کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں کو ہیروشیما پر ایٹمی بمباری سے تشبیہ دیدی

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گزشتہ ہفتے میری ملاقات ہوئی، فیلڈ مارشل بہترین اور انتہائی متاثر کن شخصیت ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپنی زندگی میں امن معاہدے کروں۔


 

مقبول خبریں