اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائیں گی۔
وکیل خالد یوسف چوہدری اپیلیں دائر کرنے کے لیے ابھی پیپر ورک مکمل کر رہے ہیں، وکیل خالد یوسف ایڈوکیٹ سپیشل جج سنٹرل کے فیصلے کے خلاف اپیلیں پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کرینگے۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ ایک ہی جرم میں متعدد مرتبہ سزا نہیں دی جا سکتی، اسپیشل سینٹرل عدالت کو اختیار سماعت نہیں تھا۔
اپیلوں کا متن صہیب عباسی کو غیر قانونی طور پر سلطانی گواہ بنایا گیا ،متن بلغاری سیٹ توشہ خانہ قواعد کے مطابق سابق حکمران جوڑے نے اپنے پاس رکھا۔
مقدمہ بغیر تفتیش قائم کیا گیا اور یہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، درخواست گزار سرکاری ملازم کی تعریف میں نہیں آتا۔