شاندارپرفارمنس اور سالگرہ جیمز اینڈرسن پھربھی خوش نہ ہوئے

شئیر کی گئی تصویر میں ان کا چہرہ سپاٹ جبکہ قریب میں موجود جوئے روٹ مزاحیہ پوز بنائے ہوئے ہیں


Sports Desk July 31, 2015
شئیر کی گئی تصویر میں ان کا چہرہ سپاٹ جبکہ قریب میں موجود جوئے روٹ مزاحیہ پوز بنائے ہوئے ہیں: فوٹو : فائل

ڈبل خوشی بھی انگلش فاسٹ بولر جمی اینڈرسن کے لبوں پر ہنسی نہ بکھیر سکی۔

تیسرے ایشز ٹیسٹ کے ابتدائی روز انھوں نے 6 وکٹیں لے کرآسٹریلوی بیٹنگ لائن کا کباڑہ کیا جبکہ اگلے روز انھوں نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی مگر یہ دہری خوشی بھی ان کے چہرے کے سپاٹ پن کو ختم نہیں کرپائی۔

جس پر ساتھی پلیئر نے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بھی اڑایا۔ اسٹورٹ براڈ نے دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے سے قبل ٹویٹر پر اینڈرسن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کا چہرہ سپاٹ جبکہ قریب میں موجود جوئے روٹ مزاحیہ پوز بنائے ہوئے ہیں، براڈ نے تصویر کیساتھ لکھا کہ اینڈرسن سالگرہ مبارک، ہم آپ سے صرف ایک مسکراہٹ کی درخواست ہی کرسکتے ہیں۔

مقبول خبریں