بھارت کے آئی سی سی ریونیو میں کٹوتی 3000 کروڑ روپے کا نقصان

منوہر آئی سی سی سے حاصل ہونے والے ریونیو میں بی سی سی آئی کے حصے میں 6 فیصد کٹوتی پرتیار ہیں، سابق سی بی آئی سربراہ


Sports Desk April 20, 2016
منوہر آئی سی سی سے حاصل ہونے والے ریونیو میں بی سی سی آئی کے حصے میں 6 فیصد کٹوتی پرتیار ہیں، سابق سی بی آئی سربراہ۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر کی جانب سے آئی سی سی ریونیو میں کٹوتی پر رضامندی کے خلاف مدراس ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رگھووان نے عدالت میں پٹیشن دائر کی کہ ششانک منوہر آئی سی سی سے حاصل ہونے والے ریونیو میں بی سی سی آئی کے حصے میں 6 فیصد کٹوتی پرتیار ہیں، جس سے بورڈ کو ممکنہ طور پر 3000 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ جسٹس سنجے کشن اور جسٹس ودیاناتھن نے پٹیشنر کے وکلا کو بدھ تک کا وقت دیاکہ اگروہ پٹیشن واپس لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں۔

مقبول خبریں