پرویز مشرف کے دور میں منی لانڈرنگ سے متعلق بیان زبردستی لکھوائے گئے، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک  جمعرات 3 نومبر 2016
مجھ پر لگائے گئے الزامات کے خلاف  چئیرمین سینٹ نے کوئی ریفرنس نہیں بجھوایا اور نہ ہی کسی متعلقہ فورم پر ان الزامات کو اٹھایا گیا، اسحاق ڈار۔ فوٹو: فائل

مجھ پر لگائے گئے الزامات کے خلاف چئیرمین سینٹ نے کوئی ریفرنس نہیں بجھوایا اور نہ ہی کسی متعلقہ فورم پر ان الزامات کو اٹھایا گیا، اسحاق ڈار۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے حوالے سے لگائے الزامات بے بنیاد ہیں پرویز مشرف کے دور میں مجھ سے زبردستی بیان حلفی لئے گئے تھے۔

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس اور اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف درخواستوں کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں میں کبھی بھی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں رہا اور نا ہی کبھی اپنے اثاثے چھپائے میرا تعلق کسی آف شور کمپنی سے بھی نہیں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں

وفاقی وزیر نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ  ان الزامات کے حوالے سے میرے خلاف چئیرمین سینٹ نے کوئی ریفرنس نہیں بجھوایا اور نہ ہی کسی متعلقہ فورم پر ان الزامات کو اٹھایا گیا میرے خلاف دی گئی درخواست میں میرے مبینہ بیان حلفی کو بنیاد بنایا گیا جو پرویز مشرف کے آمرانہ دور میں زبردستی لکھوایا گیا تھا اور لاہور کورٹ نے اس بیان کو ناقابل قبول قرار دیا تھا مجھ پر لگائے الزامات کا مجاز عدالت پہلے ہی  فیصلہ دے چکی ہے اس لئے میرے خلاف دائر درخواست کو خارج کیا جائے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔