محبوب انور پیر سے الیکشن کمشنر سندھ کا اضافی چارج سنبھالیں گے

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 21 دسمبر 2012
سونو خان بلوچ نے بتایا کہ وہ جمعے کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑدیں گے۔ فوٹو: فائل

سونو خان بلوچ نے بتایا کہ وہ جمعے کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑدیں گے۔ فوٹو: فائل

کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور کو سندھ کے الیکشن کمشنر کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

وہ پیر سے سندھ الیکشن کمشنر کی حیثیت سے چارج  سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے 17دسمبر کو سندھ کے الیکشن کمشنر سونو خان بلوچ کو ان کے عہدے سے ہٹا کراسلام آباد میں ڈی جی بجٹ تعینات کردیا تھا تاہم  نئے  الیکشن کمشنر کی تقرری نہ ہونے کے باعث وہ بدستور صوبائی الیکشن کمشنر کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ سونو خان بلوچ نے بتایا کہ وہ جمعے کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑدیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔