اکشے کمار کی فلم ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ تنازع کا شکار

فلم ’’جولی ایل ایل بی ٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی تنازع کا شکار ہوگیا


ویب ڈیسک December 25, 2016
شوز بنانے والی مشہور کمپنی نے فلم میں کمپنی کا نام استعمال ہونے پر قانونی نوٹس بھیجا،بھارتی میڈیا فوٹو:فائل

KARACHI: بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ''جولی ایل ایل بی 2''ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی قانونی مسائل کا شکار ہوگئی۔

اکشے کمار کی فلم''جولی ایل ایل بی 2''کا ٹریلر کچھ دن قبل ریلیز کیاگیا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا لیکن فلم ٹریلر میں اپنے ڈائیلاگ کے باعث قانونی مسائل کا شکار ہوگئی ہے اور شوز بنانے والی معروف کمپنی نے ڈائیلاگ نکالنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوز بنانے والی کمپنی نے فلم ''جولی ایل ایل بی 2'' میں مرکزی کردار کرنے والے اداکار اکشے کمار، ہدایتک ار سبھاش کپور اورپروڈکشن کمپنی فوکس اسٹار انڈیا کو نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلم کے سین میں ڈائیلاگ کے ذریعے کمپنی کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی گئی لہذافلم کے ڈائیلاگ سے کمپنی کا نام نکالا جائے اورمعافی مانگی جائے بصورت دیگر فلم کی نمائش روکنے کے لئے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

فلم ''جولی ایل ایل بی 2''میں اکشے کمار اور ہما قریشی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم 10 فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مقبول خبریں