لاہورخودکش حملہ تحقیقاتی اداروں نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا

تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ كی جیو فینسنگ بھی مكمل كرلی اور كال ڈیٹا كا جائزہ لیا جارہا ہے


ویب ڈیسک April 06, 2017
تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ كی جیو فینسنگ بھی مكمل كرلی اور كال ڈیٹا كا جائزہ لیا جارہا ہے، فوٹو؛ ایکسپریس

WAH SADDAR: تحقیقاتی ٹیموں نے بیدیاں روڈ خودکش حملے کی تحقیقات كا دائرہ كار وسیع كرتے ہوئے متعدد افراد كو حراست میں لے كر تحقیقات شروع كردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں بیدیاں روڈ پر ہونے والے دہشت گردی كے واقعے كے بعد سیكیورٹی اداروں نے خود كش حملے كی تحقیقات شروع كر دی ہیں، جائے وقوعہ سے ملنے والی موٹرسائیكلوں اور دیگر گاڑیوں كے مالكان كا سراغ لگا كر ان كو حراست میں لے لیا گیا ہےاور تفتیش كا عمل جاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مردم شماری ٹیم کی گاڑی کا ڈرائیور زیر حراست

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ كی جیو فینسنگ بھی مكمل كرلی ہے اور كال ڈیٹا كا جائزہ لیا جارہا ہے، جیو فینسنگ كی مدد سے مشكوك نمبرز كا سراغ لگا كر دہشت گردوں كے نیٹ ورك تك پہنچا جائے گا، جائے وقوعہ سے ملنے والے دہشت گرد كے سر اور ٹانگوں سے سیمپل لے كر ڈی این اے ٹیسٹ بھی كیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماكے كے حوالے سی پولیس، سی ٹی ڈی اور سی آئی اے سمیت خفیہ اداروں كی ٹیمیں تحقیقات كررہی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حملہ آور کا خاکہ پہلے سے جاری اور تمام تھانوں میں آویزاں تھا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بیدیاں روڈ پر مردم شماری کے عملے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جس میں ہونے والے خودکش حملے میں پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 6 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں