جھوٹے الزامات پر شریفوں اور حواریوں کا مشکور ہوں عمران خان

من گھڑت الزامات کی بدولت میں اپنا40سالہ مالی ریکارڈتلاش کرنے میں کامیاب ہوا


Numainda Express July 26, 2017
میرا کوئی روپیہ باہر نہیں نہ ہی کچھ بے نامی ہے لیکن ان کے اور ان کے بچوں کی اربوں کی پراپرٹی ہے، عمران خان۔ فوٹو : ایکسپریس

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگانے پر میں شریفوں اوران کے حواریوں کا مشکور ہوں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ شریفوں کے جھوٹے الزامات کی بدولت میں اپنا40سالہ مالی ریکارڈ تلاش کرنے میں کامیاب ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری پیغام میں عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے خود کو احتساب کے لیے قوم کے سامنے پیش کیا جبکہ احتساب کے اسی عمل نے شریف خاندان کے مالی جرائم کا پردہ چاک کیا ہے، شریفوں نے منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، اثاثے چھپانے، جھوٹ بولنے اور جعل سازی جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

مقبول خبریں