این ایف سی ایوارڈ پختونخوا حکومت صدر اور سپریم کورٹ سے رجوع کریگی

وفاق سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے، ایوارڈ کے لیے حکمت عملی وضع، صوبائی وزرا خزانہ کا اجلاس جلد بلائیں گے، مظفر سید


Numainda Express July 26, 2017
ناانصافی برداشت نہیں، حقوق کیلیے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، مرکز وسائل فراہم کرے، فاٹا کیلیے الگ حصہ دیاجائے، صوبائی وزیر خزانہ۔ فوٹو؛فائل

KARACHI: خیبر پختونخوا حکومت نے آٹھویں قومی مالیاتی ایوارڈ (این ایف سی) کے عدم اجرا پر صدر مملکت سے رابطہ کرنے اورسپریم کورٹ سے رجوع کرنیکی حکمت عملی وضع کرلی۔

صوبائی وزیر خزانہ مظفرسیدایڈووکیٹ نے پختونخوا کے ممبر این ایف سی پروفیسر ابراہیم کے ہمراہ سول سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلداسلام آباد میں چاروں صوبائی وزراء خزانہ کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جس میں سیکریٹری خزانہ بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں آٹھویں ایوارڈ کے فوری اجرا کیلیے صدر مملکت سے مشترکہ طور پررابطہ کرنیکا معاملہ زیر غور لایا جائیگا، صدر کی خاموشی پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائیگا جس کیلیے قانونی ماہرین کیساتھ مشاورت جاری ہے،مرکز کا ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے۔

ادھرپشاورمیں قومی مالیاتی کمیشن کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا پختونخوا حکومت اپنے صوبے کے حقوق اور بقایا جات کے حصول کیلیے جدوجہد تیزکررہی ہے، ناانصافی برداشت نہیں کرینگے۔

مقبول خبریں