امریکا میں جھگڑے کے بعد مشتعل افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 4 زخمی

آن لائن  ہفتہ 23 فروری 2013
 فائرنگ اور دھماکے کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور کئی گاڑیاں  آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں  4 افراد زخمی ہوگئے. فوٹو: اے ایف پی

فائرنگ اور دھماکے کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے. فوٹو: اے ایف پی

لاس ویگاس:  جھگڑے کے بعد مشتعل افراد کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاس ویگاس بولیوارڈ میں فلیمنگو روڈ پرایک شخص جو نشے میں گاڑی چلارہاتھا ٹیکسی کو ٹکر مار کرایک کسینومیں چلاگیا ، ٹیکسی میں  سوار افراد کلب میں داخل ہوئے اورانہوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

کسینومیں فائرنگ کرنے کے بعد یہ افراد دوبارہ ٹیکسی میں آکربیٹھ گئے اوراسی دوران وہ شخص بھی باہر آگیا اوراس نے ٹیکسی پر فائرنگ کردی،پیٹرول ٹینک میں گولی لگنے سے دھماکا ہوگیا  جس کے باعث گاڑی میں سوار دونوں افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

 فائرنگ اور دھماکے کے باعث بھگدڑ مچنے اور کئی گاڑیاں  آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں  4 افراد زخمی ہوگئے.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔