پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کر دیا گیا

مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 25 روپے اضافہ کے بعد 810 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔


ویب ڈیسک October 25, 2013
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کی پیداواری لاگت میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے، قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے. فلور ملز مالکان فوٹو : اے ایف پی / فائل

مہنگائی کی چکی میں پستی غریب عوام پر پیٹرول اور بجلی کے بم گرانے کے بعد اب آٹے کا بم بھی گرادیا گیا ہے اور پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فلور ملزم مالکان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 810 روپے میں فروخت شروع کردیا گیا ہے جب کہ کل تک میدے اور سوجی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا جائے گا۔

فلور ملزم مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آٹے کی پیداواری لاگت پر 120 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا تھا۔

مقبول خبریں