کالج کی طلبہ کو اغواء کی دھمکیاں دینے والے 2 اوباش ملزمان گرفتار

خواتین حراساں کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں


ویب ڈیسک December 16, 2025

سبزہ زار پولیس نے کالج جانے والی طالبہ کو اغوا کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔

اعوان ٹاؤن کی رہائشی طالبہ کالج کے لئے نکلی تو اوباش پیچھے لگ گئے، اوباش موٹرسائیکل سوار آوازیں لگاتے رہے اور فون نمبر مانگتے رہے۔

اوباش ملزمان نے طالبہ کے انکار کرنے پر اغواء کی دھمکی دی اور ہاتھ پکڑ لیا، طالبہ کے شور مچانے پر ملزمان نے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی تاہم دونوں گرفتار ہوگئے۔

اوباش ملزمان سعد اور غلام فرید کے خلاف طالبہ کے والد زاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان سعد اور غلام فرید کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاون ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او سبزہ زار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ خواتین حراساں کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔

مقبول خبریں