اداکار محسن عباس کی شیر خوار بیٹی خالق حقیقی سے جا ملی

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 دسمبر 2017
محسن اور ان کی اہلیہ  27 اکتوبر کو والدین کے عہدے پر فائز ہوئے تھے؛ فوٹوفائل

محسن اور ان کی اہلیہ 27 اکتوبر کو والدین کے عہدے پر فائز ہوئے تھے؛ فوٹوفائل

کراچی: فلم ’نامعلوم افراد‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار محسن عباس حیدر کی شیر خوار بیٹی کاانتقال ہوگیا۔

اداکار محسن عباس حیدر نے اپنی بیٹی کے انتقال کی خبر خود انسٹاگرام پر شیئر کی اورلکھا’میری ایک ماہ کی بیٹی ماہ وین عباس حیدر اب نہیں رہی، میری تمام  لوگوں سے درخواست ہے کہ آپ سب ماہ وین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

محسن اور ان کی اہلیہ فاطمہ نقوی 27 اکتوبر کو اولاد کی نعمت سے سرفراز ہوئے تھے۔ محسن عباس حیدر اپنی بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش تھے اور انہوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے اپنی خوشی کااظہار کرتے ہوئے لکھا تھا’بالآخر اس سال مجھے اپنےجینے کی وجہ مل گئی‘۔

واضح رہے کہ فلم’نامعلوم افراد‘میں فہد مصطفیٰ اورجاوید شیخ کے ساتھ محسن عباس حیدر کی اداکاری کو بھی بے حد سراہا گیا تھا جب کہ اسی فلم کے سکیوئل’نامعلوم افراد2‘میں بھی ان کے کام کی بہت زیادہ تعریف کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔