زینب قتل پر صبا قمر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جنوری 2018
اب وہ وقت نہیں رہا کہ ہم کسی کی مدد کا انتظار کریں بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت خود ایکشن لیں، صبا قمر فوٹو:فائل

اب وہ وقت نہیں رہا کہ ہم کسی کی مدد کا انتظار کریں بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت خود ایکشن لیں، صبا قمر فوٹو:فائل

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ ہونے والے ہولناک حادثے اور لرزہ  خیز قتل پر آنسونہ روک سکیں اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔

قصور کی 7 سالہ ننھی معصول پھول جیسی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور بہیمانہ قتل نے عوام کے ساتھ پاکستانی سیاستدان اور شوبز ستاروں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھدیا۔ آج پاکستان کے نامور فنکاروں ماہرہ خان، صباقمر، شہزاد رائے سمیت پورا پاکستان ننھی زینب کے لیے اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ پاک بھارت کی نامور اداکارہ صبا قمر زینب کے ساتھ ہوئی درندگی پر اپنے آنسو نہ روک سکیں اور اس کی تکلیف اور درد کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: معصوم زینب کے قتل پر شوبز و کرکٹ ستارے بھی اشک بار

حال ہی میں ایک شو کے دوران صبا قمر نے ننھی زینب کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ زینب کے ساتھ ہونے والا دلخراش واقعہ آپ میں سے کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، کیوں لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ ایسا تو ہوتا رہتا ہے یہ تو چلتا رہے گا۔ صبا قمر نے روتے ہوئے کہا یہ  کیوں چلتا رہے گایہ سب کچھ ختم کیوں نہیں ہورہا۔انہوں نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ ہم کسی کی مددکا انتظار کریں اپنے لیے خود اٹھیں اور اپنے آس پاس دیکھیں اگر کچھ غلط ہورہا ہے تو اس کے خلاف ایکشن لیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بچوں کو جنسی حملوں سے بچاؤ کی آگاہی دی جائے

اگر کسی خاتون کو اس کا شوہر ماررہا ہے اور لوگ یہ کہہ کر خاموش ہوجاتے ہیں کہ یہ ان کا اپنا نجی معاملہ ہے تو یہ نجی معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے خواتین سے بھی اپیل کی کہ اپنی بچیوں کو انہیں پریشان کرنے اور ہراساں کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھانا سیکھائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔