- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے
- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
فلائی جناح نے کراچی سے اسلام آباد پروازوں کی تعداد بڑھا دی
کراچی: پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن، فلائی جناح نے کراچی اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق یکم جون 2023 سے ہوگا۔
ترجمان فلائی جناح کے مطابق ایئر لائن اب کراچی اور اسلام آباد کے درمیان مسافروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفتہ میں تین پروازیں چلائے گی۔ جیسے جیسے موسم گرما قریب آرہا ہے،ان دو بڑے شہروں کے درمیان سستی اور قابل بھروسہ فضائی سفر کی طلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق فلائی جناح کا مقصد رابطوں کو بڑھانا اور کاروبار و تفریح کی غرض سے سفر کرنے والے مسافروں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ہموار اور خوشگوار سفر کے تجربہ کو یقینی بنانا ہے۔
ترجمان کے مطابق فلائی جناح معیاری سروس،مؤثر آپریشنز اور زیادہ کنیکٹیویٹی پیش کرتے ہوئے مسافروں کے تجربہ کو ترجیح دیتے ہوئے انتہائی کم قیمت پر قابل بھروسہ اور آرام دہ سفر کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے۔
اس وقت فلائی جناح پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کیلیے پروازیں چلائی جارہی ہیں، جن میں کراچی،اسلام آباد،لاہور،پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔
فلائی جناح کے بیڑے میں فی الحال تین جدید ائیر بس320شامل ہیں،اکانومی کیبن میں مسافروں کو اضافی آرام کی فراہمی کیلئے کشادہ نشستوں کا استعمال کیا گیا ہے، ہوائی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس ”اسکائی ٹیم“ بھی دستیاب ہے،جس سے مسافر تفریح کے وسیع تر انتخاب کو اپنی ڈیوائسز پر بھی منتقل کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ مسافر انتہائی مناسب قیمتوں پر ”اسکائی کیفے“کے مینیو سے ناشتہ،سینڈوچز اور مختلف اقسام کے دیگر پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
مسافر فلائی جناح کی ویب سائٹ (www.flyjinnah.com)، کال سینٹر یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعہ اپنی پروازیں بک کراسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔