دوسرا انڈر 19 ون ڈے پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹ سے شکست دیدی

پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے سیکنڈ لاسٹ بال پر 7 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔


Sports Desk May 29, 2019
پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے سیکنڈ لاسٹ بال پر 7 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ فوٹو: فائل

دوسرے انڈر 19 ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔

دوسرے انڈر 19 ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی، میزبان سائیڈ نے 8 وکٹ پر 220 رنز بنائے، اویشکا تھارندو نے سب سے زیادہ 54 رنز اسکور کیے، سنجایا 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اختر شاہ اور جنید خان نے 2،2 وکٹیں لیں۔

جواب میں پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے سیکنڈ لاسٹ بال پر 7 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، کپتان روحیل نذیر نے 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،انھوں نے 98 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکے جڑے، اوپنر حیدر علی نے بھی 60 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے، جنید خان نے 30رنز بنائے، مدوشناکا، سودیرا تھلکارتنے اور نوود پرانا وتھانا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

واضح رہے کہ سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کو 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مقبول خبریں