مظفر گڑھ میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

پولیس نے ملزم مہران کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے


ویب ڈیسک August 30, 2021
پولیس نے ملزم مہران کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ فوٹو : فائل

علی پور میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تحصیل علی پور کے تھانہ صدر کی حدود موضع پکا نائچ میں مہران نامی اوباش کی جانب سے معصوم بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اطلاع ملنے پر تھانہ صدر علی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ معصوم بچی علیزہ کو طبی امداد کے لی تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم مہران کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے یتیم بچی کے ورثہ کو زیادتی کے بدلہ میں ایک بیگھا زرعی اراضی دیکر خاموش رہنے کے لیے کہا گیا تھا۔

مقبول خبریں