یہ دھرتی ہماری ماں اور اس کی حفاظت ہمارا ایمان ہے، آصف زرداری

کے ایم عباسی  جمعـء 16 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ دھرتی ہماری ماں ہے اور اس کی حفاظت ہمارا ایمان ہے۔

سانحہ اے پی ایس کے 8 سال مکمل ہونے پر سابق صدر نے تعزیتی بیان جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ قوم اے پی ایس کے محصوم شہیدوں کو آج بھی نہیں بھولی، دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے مکمل خاتمے تک معصوم شہیدوں کے خون کا قوم پر قرض باقی رہے گا۔

سابق صدر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو بتا کر گئی تھیں سوات سے قومی پرچم اتارنے والے ہمارے دشمن ہیں، شہیدوں کے خون سے انصاف کرنے کیلٸے شدت پسندی کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: بدقسمتی سے کالعدم ٹی ٹی پی نے سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرلیں، وزیر خارجہ

آصف زرداری نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ریاست کے دشمن ہیں، جن کے عزائم کو ناکام کرنا ہوگا کیونکہ یہ دھرتی ہماری ماں ہے اس کی حفاظت کرنا ہمارا ایمان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔