نیتا امبانی کا 3 ہزار سے زائد ہیروں سے جڑا بیگ کس نے ڈیزائن کیا تھا؟ حیران کن انکشاف

اس پرس کی قیمت تقریباً 57 کروڑ پاکستانی روپے ہے جسے نیتا نے دیوالی میں استعمال کیا


ویب ڈیسک October 20, 2025
3 ہزار ہیروں جڑے بیگ کی قیمت 57 کروڑ روپے ہے اور اسے فرانسیسی ڈیزائنر سے تیار کیا

بھارت میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی میں اس سال جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی ہے وہ مکیش امبانی کی اہلیہ کا ایک پرس ہے۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے بیگ کی قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیے ہیں جس میں چند سو نہیں بلکہ 3 ہزار 25 اصلی ہیرے جڑے ہیں۔

اس دلکش پرس کو فرانس کے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تیار کیا ہے اور یہ کوئی عام بیگ نہیں ہے۔

اس بیگ میں مکمل ہیرے جڑا تالا اور ہینڈل بھی ہے۔ پرس میں جڑے ہیروں کا مجموعی وزن 111.09 قیراط ہے اور یہ مگرمچھ کی کھال جیسے فلیپ سے مزین ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بیگ کی قیمت تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر یعنی 56 کروڑ 73 لاکھ پاکستانی روپے تک ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب نیتا امبانی کا فیشن سب کی توجہ کا مرکز رہا ہو۔ اس سے پہلے بھی اپنی لگژری چیزوں کے باعث سرخیاں کا حصہ بن چکی ہیں۔

 

مقبول خبریں