سینیٹ ہارس ٹریڈنگ میں پی ٹی آئی کے 15 ارکان ملوث ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک  منگل 6 مارچ 2018
وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی انکوائری رپورٹ تیار کر لی فوٹو:فائل

وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی انکوائری رپورٹ تیار کر لی فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15 ارکان صوبائی اسمبلی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔
زرائع کے مطابق پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی انکوائری رپورٹ تیار کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے اراکین نے خود کو بیچا، عمران خان

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے 15 ارکان صوبائی اسمبلی نے پیسے لے کر اپنے ووٹ بیچے۔ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان میں زاہد درانی، عبید میر، افتخار مشوانی، عبدالحق، قربان خان، شاہ فیصل، گل شاہد خان، جاوید نسیم، محب اللہ، نگینہ، دینہ ناز، زرین ضیاء، نرگس، خاتون بی بی اور یٰسین خیل شامل ہیں۔

پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس بنی گالہ میں ہوا جس میں سینیٹ انتخابات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خیبرپختون خوا میں چند ارکان اسمبلی کے باوجود پیپلز پارٹی سینیٹر منتخب ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ زرائع کے مطابق شرکا نے سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین کے لیے مشاورت بھی کی جبکہ جہانگیر ترین نے نو منتخب آزاد سینیٹرز کے ساتھ رابطوں کی رپورٹ بھی پیش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔