- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم
- جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی
ہانیہ میری زندگی میں خوشگوار تبدیلیوں کا باعث ہے، عاصم اظہر
کراچی: گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ ہانیہ وہ انسان ہیں جو میری زندگی میں بہت سی خوشگوار اور مثبت چیزیں لاتی ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان بڑھتی دوستی گزشتہ کئی دنوں سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، بالخصوص فیشن پاکستان ویک میں ریمپ پر واک کے دوران دونوں کی خوبصورت کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا پر بھی دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیاگیا۔
اس کے علاوہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر آج کل ہر جگہ ایک ساتھ نظر بھی آرہے ہیں، چاہے کسی دوست کی شادی ہو، سالگرہ کا دن ہو یا بیرون ملک کی سیر دونوں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں، بالآخر عاصم اظہر نے ہانیہ عامر سے دوستی پر خاموشی توڑ ہی دی۔
ایک انٹرویو میں گلوکار عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر سے تعلق پر کچھ نہیں کہہ سکتا تاہم اس سوال پر میرا دل بہت تیزی سے دھڑک رہا ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہانیہ وہ انسان ہے جو میرے لیے بہت سی مثبت چیزیں لاتی ہے، اور جب بھی ہانیہ کے ساتھ ہوتا ہوں مجھے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔
گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ کسی ایسے انسان کا ساتھ ہونا جو ہر کام میں آپ کی حوصلہ افزائی کرے، یہ بہت اچھا احساس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہانیہ کی بہت عزت کرتا ہوں اور خود سے ہانیہ سے دوستی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔