- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان، اسمتھ اور وارنر کی واپسی
کینرا: آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ تنازع میں پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد واپسی ہوئی ہے۔
30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا دوسرا ملک ہے جس نے میگا ایونٹ کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ اوپنر ایرون فنچ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بال ٹیمپرنگ تنازع میں ایک سالہ پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔
5 فاسٹ بولرز پر مشتمل مضبوط کینگروز میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلیں گے۔ پانچ فاسٹ بولرز پیٹ کمنز ، مچل اسٹارک ، جے رچرڈسن ، کولٹر نائل اور بہرینڈوف منتخب کئے گئے ہیں۔ اسکواڈ میں دو اسپنرز نیتھن لائن اور ایڈم زمپا شامل کئے گئے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، شان مارش ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنز اور وکٹ کیپر ایلکس کیری شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔