- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
’زندگی تماشا‘ کی ریلیز رکوانے کی دھمکیاں؛ سرمد کھوسٹ عدالت پہنچ گئے
لاہور: فلم ’’زندگی تماشا‘‘کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ اور کھوسٹ فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر عرفان علی کھوسٹ نے فلم کی ریلیز رکوانے کے خلاف سول کورٹ میں دعویٰ دائر کردیا۔
اپنی کہانی اورحساس موضوع کے باعث سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ تنازع کا شکار ہوگئی ہے۔ فلم کی ریلیز رکوانے کے لیے انہیں دھمکیاں دینے کے ساتھ ان پر شدید دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے۔ تاہم اب فلم کے ہدایت کار نے فلم کی ریلیز رکوانے کے خلاف سول کورٹ میں دعویٰ دائر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرمد کھوسٹ کی ’زندگی تماشا‘ کے حوالے سے غلط فہمی دور کرنے کی کوشش
فلم کے ہدایت کار کی جانب سے دائر کیے جانے والے دعوے میں تحریک لبیک پاکستان اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار عرفان علی کھوسٹ نے موقف اختیار کیا ہے تحریک لبیک پاکستان نے فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کو ریلیز سے روکنے کی کال دی ہے۔ ’’زندگی تماشا‘‘ فلم سوسائٹی کے اچھے پہلووں پر بنائی گئی ہے جس سے لوگوں کے ذہنی تناؤ میں کمی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ’زندگی تماشا‘ ریلیز نہ کروں
درخواست گزار نے مزید کہا مذہبی جماعت کی جانب سے فلم کو روکنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور انہوں نے اپنے کارکنوں کو فلم کی ریلیز روکنے کے لیے ہدایات جاری کیں ہیں۔ فلم میں کوئی ایسا موادشامل نہیں ہے کہ جس سے کسی کے مذہبی جذبات مجروح ہوں بلکہ فلم میں معاشرے کا مثبت امیج اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرمد کھوسٹ کی وزیراعظم سے اپیل
عرفان علی کھوسٹ نے درخواست میں مزید کہا فلم ’’زندگی تماشا‘‘ انفرادی یا اجتماعی طور پر کسی کے خلاف نہیں بنائی گئی بلکہ لوگوں کی تفریح کے لیے بنائی گئی ہے۔ سنسر بورڈ نے فلم کو کلیئر کرکے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ بھی دے دیا ہے۔ یہ فلم سنسر بورڈ سے منظور ہوچکی ہے اور 24جنوری کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جانی ہے۔
انہوں نے استدعا کرتے ہوئے کہا عدالت مذہبی جماعت کو فلم کی ریلیز کے خلاف اقدمات کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ سول جج ضیاء الرحمن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو کل دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔