- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈاکو کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- دبئی پراپرٹی لیکس پروپیگنڈا مہم ہے جس کی ٹائمنگ پر اعتراض ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
آرمی چیف کی تقرری کیلیے وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے، سراج الحق
لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ دفاعی ادارے (آرمی چیف) کے سربراہ کی تقرری کے لیے وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم کر کے اسے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تقرری کی طرز پر رائج کرنا چاہیے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہے، حکمراں جماعتیں دفاعی اداروں کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی چاہیے کہ وہ سیاست سے دو رہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی چاہتی ہے الیکشن کمیشن اور عدلیہ مکمل طور پر غیر جانبدار ہوں، تمام ادارے اپنی حدور میں رہیں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات فوری انتخابات سے مشروط ہے، عمران خان
سراج الحق کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری کے لیے دونوں کی دلچسپی یہی ظاہر کرتی ہے، دفاعی ادارے کے سربراہ کی تقرری کے لیے وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے، یہ تقرری چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرز پر ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آرمی چیف کی توسیع سے متعلق عمران خان کی تجویز مسترد کردی
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی، امید کرتے ہیں کہ عدالت بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دے گی، حکومت لائن لاسسز اور چوری کا بوجھ غریبوں پر ڈال کر انھیں لوٹ رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔