- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ سے متعلق ایک اورمبینہ آڈیو لیک
اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ سے متعلق ایک اور آڈیو لیک ہوگئی ہے، جس میں وہ تصاویر لینے پر ملازمین پر برس رہی ہیں۔
مبینہ آڈیو دراصل ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو پر مبنی ہے جس میں بشریٰ بی بی نگراں بنی گالہ انعام خان سے مخاطب ہیں جس پر وہ اُس سے شدید نالاں معلوم ہورہی ہیں۔
بشریٰ بی بی نے انعام سے استفسار کیا کہ ’یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئیں تھیں آپ نے اصفر کو کہا تھا کہ ان کی تصاویر کھینچ کر بھیجو‘۔
اس پر انعام نے انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’نہیں میں نے ایسا نہیں کہا‘ ، پھر بشریٰ بی بی نے کہا کہ جو چیزیں گھر کے اندر آتی ہیں اُن کی تصاویر نہیں بناتے البتہ جو باہر جاتی ہیں اُن کی تصویریں کھینچی چاہیں۔
بشریٰ بی بی نے اس آڈیو میں کہا کہ ’انعام نے کہا ہے اور اُس کو تصویریں بھیج دی ہیں‘۔ اسی اثنا سابق خاتون اوّل نے ٹیلی فون پر موجود شخص کو انتظار کرنے کی ہدایت کی اور پھر پیچھے گھر میں کسی شخص (ملازم) سے توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر سے متعلق استفسار کرنے لگیں۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تک پہنچ گیا
بشریٰ بی بی نے گھر میں موجود شخص سے گفتگو کرتے ہوئے توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر لینے سے متعلق استفسار کیا اور پوچھا کہ یہ حکم کس نے دیا اور پھر جواب سننے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’کس چیز کا اور کیا ثبوت‘؟
بشریٰ بی بی نے ہدایت کی کہ اندر آنے والی کسی چیز کی تصویر نہیں بناتے کیونکہ وہ میرے پاس آرہی ہے البتہ جو چیزیں گھر سے باہر جارہی ہیں اُنکی تصاویر کھینچتے ہیں؟
استفسار پر گھر میں موجود شخص نے تصاویر کو ثبوت سے جوڑنے کا ذکر کیا تو سابق خاتون اوّل نے غصے میں کہا کہ ’آُپ لوگوں نے گھر کو تماشہ بنایا ہوا ہے، وہ ایم ایس ہم پر بھروسہ کر کے چیزیں بغیر تصویر کے بھیج رہا ہے تو آپ کون ہوتے ہیں تصاویر بنانے والے؟
پھر عمران خان کی اہلیہ نے انعام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’تمھیں اس نے تصاویر کیوں بھیجی ہیں؟ بعد ازاں انہوں نے انعام کو ہدایت کی کہ ’تم آج کے بعد گھر میں داخل نہیں ہوگے اور وہ تصویریں لے کر وہیں بیٹھے رہو جہاں بیٹھے ہو‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔