- کراچی پورٹ پر سیکڑوں کنٹینرز کی کلیئرنس نہ ہونے پر ٹمبر مارکیٹ میں آج ہڑتال کا اعلان
- سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
- علی امین گنڈاپور نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے وفاق کو ڈیڈ لائن دے دی
- کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ
- پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک
- پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک
- اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے کمانڈرز شہید
- حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
سینئرصحافی عامر الیاس رانا کو تمغہ امتیاز اور اینکرجاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا
اسلام آباد: ایکسپریس نیوزکے اسلام آباد میں بیوروچیف سینئرصحافی و تجزیہ کارعامرالیاس رانا کو صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر تمغہ امتیاز جبکہ ایکسپریس نیوز کے سینئر اینکروکالم نگار جاوید چودہری کو ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔
یوم پاکستان کے موقع پرایوان صدر میں تقریب منعقد ہوئی جہاں ملک کیلئے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب میں سینئرصحافی، بیوروچیف ایکسپریس نیوز اسلام آباد اور پروگرام ”ایکسپرٹس“میں سینئرتجزیہ کار عامرالیاس رانا کو صحافت کے شعبے میں ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدراسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے تمغہ امتیاز سے نوازا۔
تقریب میں اعلان کیا گیا کہ عامر الیاس رانا کی ملکی اور بین الاقوامی معاملات پر گہری نظر ہے، انہوں نے دنیا بھر میں بین الاقوامی کانفرنسوں بشمول نیوکلیئر سمٹ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس، تاریخی آگرہ سمٹ، جاپان میں افغانستان پر بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس، آذر بائیجان کے پارلیمانی انتخابات اور دیگر عالمی امور کی کوریج کی۔
تقریب میں ایکسپریس نیوز کے سینئر اینکر، مصنف اور کالم نگار جاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ جاوید چوہدری طویل عرصہ سے ایکسپریس نیوز پرسیاسی ٹاک شو ’کل تک‘ کی میزبانی کررہے ہیں اس کے علاوہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے کالم تحریر رہے ہیں جو کتابی شکل میں بھی شائع ہو چکے ہیں۔
جاوید چوہدری کئی کتابوں کے مصنف ہیں اور اپنی ویب سائٹ بھی چلا رہے ہیں، ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدر مملکت نے ستارہ امتیاز پہنایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔