- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
- بوبی بھائی کپتان بنے ہی کیوں؟
- مزدور خوشحال، ملک خوشحال ... انقلابی اقدامات اٹھانا ہونگے!
- ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک
- آئس کریم کیوں نہیں دی؟ عدالت کا آن لائن ڈلیوری ایپ پر ہزاروں کا جرمانہ
- ہبل ٹیلی اسکوپ میں خرابی، ناسا نے دوربین کے تمام آپریشنز معطل کردیے
- لفٹ استعمال کرنے کے عادی افراد میں جلد موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق
- ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وزیرستان شاکراللہ مروت بازیاب ہوگئے، بیرسٹر سیف
- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
کراچی؛ سوئی گیس پائپ میں لیکیج سے دھماکا، 2 منزلہ مکان کا آدھا حصہ منہدم
کراچی: فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں دھماکے سے گھر کے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کا آدھا حصہ منہدم ہوگیا جب کہ دوسری منزل محفوظ رہی۔
دھماکے کے نتیجے میں ملاک مکان زخمی ہوگیا اور گراؤنڈ فلور پر آگ بھڑک اٹھی۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اطراف کے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقہ مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کے مطابق گھر میں گیس سلنڈر موجود نہیں تھا نہ ہی کوئی گیس پریشر مشین تھی بلکہ دھماکا گندی گلی میں لگے سوئی گیس کے پائپوں میں لیکیج کے باعث ہوا۔
اطلاع ملنے پر پولیس ، رینجرز ، چھیپا اور ایدھی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مکان کا گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کا آدھا حصہ زمین بوس ہوگیا، تاہم اوپری منزلوں پر رہائش پذیر دونوں خاندان خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ ریسکیو اہل کاروں نے گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر گھر کے مالک کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
زخمی ہونے والے مکان کے مالک کی شناخت 50 سالہ ارشد کے نام سے کی گئی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مالک مکان امریکن نیشنل اور گھر میں اکیلا رہائش پذیر ہے۔ ارشد کے بیوی بچے امریکا میں مقیم ہیں جب کہ اس نے پاکستان میں دوسری شادی کی تھی، تاہم خاتون کو طلاق دیدی تھی۔دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دیا۔
فرسٹ فلور کے رہائشی شخص نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور 2 بچیوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ دھماکے کے وقت سب لوگ خوش قسمتی سے جس کمرے میں تھے، وہ محفوظ رہا جب کہ فلور کا آدھا حصہ منہدم ہوگیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے مالک مکان ارشد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔