- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- کہاں لکھا ہے انتخابی نشان نہ ملنے پر سیاسی جماعت الیکشن نہیں لڑسکتی؟ سپریم کورٹ
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر تمام برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 76 روپے فی کلوگرام /لیٹر تک کمی کردی گئی۔
وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 5 تا 76 روپے فی کلوگرام/لیٹر کمی کردی ہے۔ کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر تمام برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 25 مئی سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈالڈا بناسپتی گھی کی 23 قیمت روپے فی کلو کمی کے ساتھ 600 روپے سے کم کرکے 577روپے فی کلو گرام اور ڈالڈا کوکنگ آئل کی قیمت 25 روپے کمی کے ساتھ 626 روپے فی کلو گرام کردی گئی ہے۔
اسی طرح تلو گھی کی قیمت18 روپے فی کلو کمی کے ساتھ 588 روپے سے کم کرکے570 روپے فی کلو گرام اور تلوکوکنگ آئل کی قیمت18 روپے کی کمی کے ساتھ638 روپے سے کم ہوکر 620 روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔
کشمیر بناسپتی گھی کی قیمت 5روپے فی کلو کمی کے ساتھ 600 روپے فی کلو اور کشمیر کینولا کوکنگ آئل کی قیمت5 روپے فی کلو کمی کے بعد 649 روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔
اسی طرح دستک کوکنگ آئل کی قیمت25 روپے فی کلو کمی کے ساتھ605 روپے سے کم کرکے580 روپے فی کلو گرام، مجاہد کوکنگ آئل کی قیمت76 روپے کمی کے بعد 540 روپے فی کلو گرام کردی گئی ہے۔
مان کوکنگ آئل کی18 قیمت روپے کی کمی سے 585 روپے فی کلو گرام، سویا سپریم بناسپتی گھی کی قیمت 69 روپے کی کمی سے 545 وپے فی کلو گرام جبکہ سویا سپریم کوکنگ آئل کی قیمت 55 روپے کی کمی کے بعد 590 روپے فی کلو گرام کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔