وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نیب ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک  جمعـء 6 فروری 2015
ریفرنسز سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں سیاسی انتقام لینے کے لئے بنائے گئے، ریفری جج لاہور ہائیکورٹ  فوٹو: فائل

ریفرنسز سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں سیاسی انتقام لینے کے لئے بنائے گئے، ریفری جج لاہور ہائیکورٹ فوٹو: فائل

لاہور: وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز دوبارہ کھولے جانے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شریف برادران کے خلاف نیب ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے  جج جسٹس سردار شمیم نے کی جس میں درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ریفرنسز سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں سیاسی انتقام لینے کے لئے بنائے گئے اس لئے انہیں کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ کر رہا تھا جس کے دونوں ججز نے درخواست پر الگ الگ فیصلہ دیا جس کے بعد جسٹس سردار شمیم کو درخواست کا فیصلہ کرنے کے لئے ریفری جج مقرر کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔