مالی میں اقوام متحدہ کا ہیلی کاپٹر تباہ، 2 فوجی ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جولائ 2017
واقعہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، تخریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں، جرمن فوج فوٹو: فائل

واقعہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، تخریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں، جرمن فوج فوٹو: فائل

ٹمبکٹو: مغربی افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل جرمن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔

جرمن فوج نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل اس کا ایک ہیلی کاپٹر مالی کے شمالی صحرا میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو جرمن فوجی ہلاک ہوگئے۔ جرمن فوج نے کہا کہ واقعہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا جس میں تخریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں۔

واضح رہے کہ 2012 میں القاعدہ نے مالی کی فوج کو شکست دے کر ملک کے وسیع و عریض علاقے پر قبضہ کرکے شریعت نافذ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ بعدازاں 2013 میں فرانسیسی افواج نے مالی میں فوجی مداخلت کرتے ہوئے القاعدہ کو پسپا کرکے علاقے پر واپس قبضہ کرلیا اور اقوام متحدہ نے مالی میں حکومت کی مدد کے لیے امن فوج بھیجی، تاہم عسکریت پسندوں اور ملکی و غیرملکی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔