بھارتی بورڈ نے ممبئی ہیڈکوارٹر سے پاکستانی پلیئرز کی تصاویر اور یادگاریں ہٹا دیں

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 21 فروری 2019
پاکستانی کرکٹرز کے آٹوگراف والے کئی بیٹ بھی ہیڈ کوارٹرز کے دفتر سے غائب کردیے گئے۔ فوٹو: فائل

پاکستانی کرکٹرز کے آٹوگراف والے کئی بیٹ بھی ہیڈ کوارٹرز کے دفتر سے غائب کردیے گئے۔ فوٹو: فائل

لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ممبئی میں ہیڈکوارٹر سے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں اور یادگاریں ہٹا دی گئی ہیں۔

پلوامہ حملے کا بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کرنے والی بھارتی حکومت کا پراپیگنڈہ اسپورٹس خاص طور پر کرکٹ میں بھی سرایت کرگیا، بھارتی پنجاب اور راجستھان سمیت کئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر سے پاکستانی پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر پہلے ہی اتار دی گئی تھی اور اب بی سی سی آئی نے بھی اخلاقی حدود کی دیوار پھلانگتے ہوئے پاکستان دشمنی کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، بھارتی بورڈ کے ممبئی میں ہیڈکوارٹر سے پاکستانی کرکٹرز کی تصویریں اور یادگاریں ہٹا دی گئی ہیں۔

جاوید میانداد کی ورلڈ کپ 1992 کی تصویر اتار دی گئی، پاکستانی کرکٹرز کے آٹوگراف والے کئی بیٹ بھی ہیڈ کوارٹرز کے دفتر سے غائب کردیے گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔