بیٹی کو فرسودہ خیالات کی مالک نہیں بناناچاہتاٹام کروز

لندن میں گھر خریدنا چاہتا ہوں جس کے لیے تلاش شروع کر دی ہے، ٹام کروز


این این آئی August 26, 2013
لندن میں گھر خریدنا چاہتا ہوں جس کے لیے تلاش شروع کر دی ہے، ٹام کروز فوٹو: فائل

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے کہا ہے کہ لندن میں گھر خریدنا چاہتا ہوں جس کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔

اداکار ٹام کروز نے اس بات کا انکشاف اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ وہ لندن کے علاقہ نوٹنگ ہل یا پھر ریاست جان ووڈز میں گھر لینے کے خواہاں ہیں۔ وہ یہ گھر اپنی بیٹی کے لیے خریدنا چاہتے ہیں تاکہ وہ جب بھی یورپ آئیں اپنی سات سالہ بیٹی کے ساتھ وقت گزار سکیں۔



وہ یہ چاہتے ہیں ان کی بیٹی دوسرے ممالک کی روایات و ثقافت سے آشنا ہو، زندگی کے تجربات سے استفادہ کرے اور فرسودہ خیالات کی مالک شخصیت نہ بنے اور زندگی کو خوب انجوائے کرکے گزارے۔

مقبول خبریں