امریکی صدر ٹرمپ نے 10 سال سے ٹیکس ادا نہیں کیا، نیویارک ٹائمز

اے پی پی  منگل 29 ستمبر 2020
ٹرمپ نے رپورٹ کومسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا،ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے صدرٹرمپ کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ (فوٹو: فائل)

ٹرمپ نے رپورٹ کومسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا،ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے صدرٹرمپ کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ (فوٹو: فائل)

 واشنگٹن: معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گذشتہ 10 سال کے دوران کوئی ٹیکس نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ ارب پتی ہونے کے باوجود انھوں نے گذشتہ 10 سال کے دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ 2016 میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد صرف 750 ڈالر ٹیکس دیا۔

رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبار میں خسارے کو ٹیکس نہ دینے کا جواز بتایا ہے،ٹرمپ نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا،ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔