پاکستان کو موصولہ بیرونی فنڈنگ میں 39 فیصد اضافہ

سالانہ بنیاد پر بیرونی فنڈنگ میں 26.47 فیصد کمی ہوئی مگر جولائی تا ستمبر 39 فیصد ہوا، مالیت ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ہوگئی


بزنس رپورٹر October 24, 2025
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران موصولہ بیرونی فنڈنگ 39 فیصد اضافے سے ایک ارب 81 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی۔

وزارت اقتصادی امور حکام کے مطابق ستمبر 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں 26.47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم جولائی تا ستمبر 2025ء کے دوران موصول ہونے والی بیرونی فنڈنگ 39 فیصد اضافے سے ایک ارب 81 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی گزشتہ سال کی اسی مدت میں بیرونی فنڈنگ ایک ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہی تھی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ ستمبر 2025ء میں بیرونی فنڈنگ کا حجم 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان کو 59 کروڑ 39 لاکھ ڈالرز کی بیرونی فنڈنگ ملی تھی۔

وفاقی حکومت کا رواں مالی سال 19 ارب 77 کروڑ ڈالرز سے زائد کی بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال سعودی عرب اور چین سے 9 ارب ڈالرز ڈپازٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

رواں مالی سال سعودی عرب سے 5 ارب ڈالرز ڈپازٹ کا تخمینہ ہے جبکہ چین سے 4 ارب ڈالرز کے سیف ڈیپازٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مقبول خبریں