کیا آپ کو رات کی گہری نیند کے بعد بھی دن بھر نیند کی طلب رہتی ہے؟

اس کیفیت میں مبتلا افراد بہت نیند لینے کے باوجود بھی تر و تازہ محسوس نہیں کرتے اور الجھن کا شکار رہتے ہیں


ویب ڈیسک October 25, 2025

کیا آپ کو بھی رات کو بھرپور نیند کے بعد دن بھر نیند کی طلب رہتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپ ممکنہ طور پر ایڈیو پیتھک ہائپرسومنیا (آئی ایچ) نامی نایاب نیند کے مسئلے سے دوچار ہیں۔

اس مسئلے سے دوچار فرد کو بہت زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ بہت نیند لینے کے باوجود بھی مسئلے کا شکار شخص تر و تازہ محسوس نہیں کرتا اور الجھن کا شکار رہتا ہے۔

برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے ہائپر سومنولینس یو کے کے مطابق برطانیہ میں 25 ہزار افراد میں ایک سے بھی کم فرد اس کیفیت میں مبتلا ہوتا ہے۔ کیوں کہ متعدد لوگوں میں کبھی اس کیفیت کی تشخیص نہیں ہوتی اس لیے ہزاروں افراد کو معلوم نہیں ہوتا کے وہ اس کیفیت میں مبتلا ہیں۔

ماضی کے مطالعے میں بتایا گیا تھا کہ یہ کیفیت مرگی یا بائی پولر ڈس آرڈر کی طرح جیسی عام کیفیت ہوسکتی ہے۔

فی الحال اس مسئلے کے اسباب کا علم نہیں ہوسکا لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ایک اعصابی مسئلہ ہے۔ جس کا کوئی علاج فی الحال معلوم نہیں ہے۔

مقبول خبریں