سال 2026 میں بابر اعظم کو کس سے محبت ہوگی؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

2026 میں بابر اعظم کو محبت ہو سکتی ہے جو ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا سبب بنے گی


ویب ڈیسک December 31, 2025

نیا سال شروع ہونے پر لوگ یہ جاننے کے لیے بے چین ہوتے ہیں کہ مشہور شخصیات کے لیے نیا سال کیسا رہے گا، ایسے میں شائقین کرکٹ کی نظریں بابر اعظم پر جمی ہیں کہ ان کے لیے آنے والا وقت کیسا ثابت ہوگا۔

نیا سال شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ مشہور شخصیات کے لیے نیا سال کیسا ثابت ہوگا اس حوالے سے ایک دلچسپ پیش گوئی سامنے آئی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے سیاست، شوبز اور کھیلوں سے وابستہ کئی نامور شخصیات کے مستقبل سے متعلق پیشگوئیاں کیں جن میں قومی کرکٹر بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

سامعہ خان کا کہنا تھا کہ اگر بابر اعظم کی بتائی گئی تاریخِ پیدائش درست ہے تو سال 2026 ان کے لیے ذاتی زندگی کے حوالے سے خاص ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق 2026 میں بابر اعظم کو محبت ہو سکتی ہے جو ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا سبب بنے گی۔

سامعہ خان کے مطابق ستارے یہ اشارہ دیتے ہیں کہ 2026 میں ملنے والی محبت بابر اعظم کو اعتماد دے سکتی ہے جس کے بعد وہ ایک بار پھر اپنی پرانی فارم اور بھرپور انداز کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں کم بیک کر سکتے ہیں۔

تاہم انہوں نے کرکٹ منیجمنٹ کو بھی مشورہ دیا کہ بابر اعظم کو اعتماد میں لیا جائے اور ان سے بات کی جائے کہ آخر وہ کس قسم کے دباؤ کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کا ستارہ شہرت کے حوالے سے عروج پر ہے اور اگر وہ کھل کر کھیلیں تو ایک بار پھر خود کو ثابت کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں