کوٹری ٹرک کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق

حادثہ انڈس ہائی وے پرسندھ یونیورسٹی کے سامنے پیش آیا، ڈرائیور گرفتار


Nama Nigar November 15, 2012
انڈس ہائی وے پر سندھ یونیورسٹی کے سامنے یونیورسٹی کالونی کے رہائشی موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ فوٹو: فائل

انڈس ہائی وے پر سندھ یو نیورسٹی کے سامنے ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر سندھ یونیورسٹی کے سامنے یونیورسٹی کالونی کے رہائشی فیاض جویو اور مرتضیٰ جویو موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جب کہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور مجید کو گرفتار کر لیا۔

مقبول خبریں