پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، صدرآصف زرداری

ویب ڈیسک  جمعرات 20 دسمبر 2012
پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے لیکن ہم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،صدرآصف زرداری،فوٹو: فائل

پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے لیکن ہم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،صدرآصف زرداری،فوٹو: فائل

اسلام آ باد: صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدرآصف زرداری سے میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر صدر نے کہا کہ بے شک پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے لیکن ہم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

صدرآصف  زرداری نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے، اس موقعے پر میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت پر ہم پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔